اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس و امریکہ کے وزرائے خارجہ کی کوالالمپور میں اہم سفارتی ملاقات

Sergey Lavrov and US Secretary of State

روس و امریکہ کے وزرائے خارجہ کی کوالالمپور میں اہم سفارتی ملاقات

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان آسیان اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے روس اور امریکہ کے سفارتی مشنوں کی معمول کی سطح پر بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفارتی مشنوں کی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ روسی اور امریکی خارجہ پالیسی کے ادارے “باہمی احترام اور تعمیری انداز میں مشترکہ دلچسپی کے بڑھتے ہوئے امور پر بات چیت جاری رکھیں گے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب روس اور امریکہ کے تعلقات یوکرین جنگ اور پابندیوں کے باعث شدید تناؤ کا شکار ہیں۔ دونوں ممالک کے سفارتی مشنوں پر مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن سے نہ صرف سفارتی عملہ بلکہ ویزا سروسز اور قونصلر امور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ملاقات بریک تھرو نہیں کہی جا سکتی، تاہم یہ اس بات کا اشارہ ضرور ہے کہ دونوں ممالک سفارتی روابط کی مکمل منقطع حالت کو درست کرنے میں سنجیدہ ہو رہے ہیں۔

Share it :