ہومپاکستانرشین ویزہ - تازہ ترین اپ ڈیٹ!

رشین ویزہ – تازہ ترین اپ ڈیٹ!

ماسکو (صدائے روس)

روس کی جانب سے یورپی ممالک پر ویزے کی پابندیوں اور کوویڈ-19 کے حوالے سے پاکستان سمیت مختلف ممالک پر روس میں داخلے کے حوالے سے اج ماسکو میں صدائے روس کے چیف ایڈیٹراشتیاق ہمدانی کے اس سوال کہ روس غیر دوست ممالک کے لئے ویزا پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے، اس کے علاوہ عالمی وبا کی وجہ سے بھی گزشتہ دو سال سے روس نے اپنے ویزے کا اجرا روک رکھا ہے. کیا امید ہے کہ روس اب عالمی وبا کی وجہ سے عائد ویزا پابندیاں اٹھانے کا سوچے گا؟

اس سوال کے جواب میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ ذخارووا نے بتایا کہ گزشتہ روز 28 مارچ کو جائنٹ کمیشن یونائیٹڈ روس پارٹی اور ہمارے وزرا نے اس حکم نامے کی حمایت کی جس میں روس مخالف ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا حکم دیا گیا تھا. یہ سب جوابی ردعمل کے طور پر کیا گیا فیصلہ ہے. جس میں مغربی ممالک کے مسلسل غیر دوستانہ رویہ کو دیکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا. یورپی یونین کمیشن نے 25 مئی 2006 کو اس بات کا فیصلہ کیا تھا کے روس کے سفارتی عملے، حکومتی اراکین کو یورپی ویزا کی استثنیٰ حاصل ہوگی، جسے اب ختم کردیا گیا. ہم نے ابھی تک اس کے رد عمل میں ایک عام یورپی شہری کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا تھا.

ماریہ ذخارووا نے مزید کہا کہ جہاں تک سوال ہے کہ روس میں عالمی وبا کی وجہ سے دیگر ممالک کے لیے ویزے کا اجرا کیوں روکا ہوا ہے تو اس بارے ہمارے طبی ماہرین صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں کہ اس وبا سے ہونے والی انفیکشن کا دائرہ کتنا کم ہوا ہے. اس تناظر میں ہم روس کی کورونا ٹاسک فورس کے منتظر ہے کہ وہ کیا تجویز کرتے ہیں کہ اگر ابھی ویزا کا اجرا کردیا جائے تو اس کے کیا ممکنہ نتائج ہو سکتے ہیں. لہذا اس پر ابھی تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل