روسی اور چینی ہمیشہ کے لیے بھائی ہیں, صدر پوتن

Putin Putin

روسی اور چینی ہمیشہ کے لیے بھائی ہیں, صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے 1940 کی دہائی کے ایک گانے کا حوالہ دیتے ہوئے ماسکو اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کو نمایاں کیا ہے۔ روس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور کراس کلچرل سالوں کے آغاز کے موقع پر منعقدہ کنسرٹ سے قبل خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعامل پر اعتماد کا اظہار کیا۔

صدر پوتن نے کہا۔ یہ تقریب سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے لئے وقف ہے۔ اس وقت کا ایک مشہور گانا ہے، یہ 75 سال پہلے بنایا گیا تھا، لیکن آج بھی اکثر گایا جاتا ہے: اس میں ایک بہت مشہور سطر ہے: روسی اور چینی ہمیشہ کے لیے بھائی ہیں.

Advertisement

روسی صدر نے زور دیا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ہم آہنگی پر مبنی روسی چینی شراکت داری کے برادرانہ جذبے کو مضبوط کرتے رہیں گے ۔ حاضرین نے پہلے روسی تقریر اور پھر چینی ترجمہ سن کر روسی صدر کے الفاظ کو دونوں بار داد دی۔