روسی وزیرِ دفاع کا ’’بیٹل گروپ سینٹر‘‘ کا معائنہ
ماسکو(صداۓ روس)
روس کے وزیرِ دفاع اندری بیلؤسوف نے ’’بیٹل گروپ سینٹر‘‘ کے کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا اور علاقے کی صورتحال کے بارے میں کمانڈرز سے بریفنگ لی۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق بیلؤسوف نے جاری فوجی کارروائیوں اور دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کے حوالے سے آپریشنل رپورٹس حاصل کیں۔ وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ کرنل جنرل ویلری سولودچُک نے وزیرِ دفاع کو یونٹس کی کارکردگی، ڈرونز کے استعمال اور لاجسٹک سپورٹ کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ مزید بتایا گیا کہ بیٹل گروپ سینٹر نے ایک خصوصی مرکز قائم کیا ہے جو غیرمسلح انجینئرنگ ڈرونز اور زمینی روبوٹک پلیٹ فارمز کی تیاری اور اپ گریڈنگ پر کام کر رہا ہے۔ اس مرکز کا مقصد فوجی آپریشن کے دوران حاصل تجربات کی بنیاد پر نئے نظام تیار کرنا، ڈرون آپریٹرز کی جامع تربیت فراہم کرنا اور مختلف انجینئرنگ گولہ بارود کے لیے ڈراپنگ سسٹمز تیار کرنا ہے۔