خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

روسی کینسر ویکسین ’’اینٹرو مکس‘‘ کے ابتدائی ٹرائلز میں 100 فیصد کامیابی

Russian vaccine

روسی کینسر ویکسین ’’اینٹرو مکس‘‘ کے ابتدائی ٹرائلز میں 100 فیصد کامیابی

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے اعلان کیا ہے کہ اس کی نئی تیار کردہ ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر مبنی کینسر ویکسین ’’اینٹرو مکس‘‘ نے ابتدائی انسانی تجربات میں 100 فیصد مؤثریت اور مکمل حفاظتی نتائج دیے ہیں۔ یہ پیش رفت طب کی دنیا میں امید کی کرن سمجھی جا رہی ہے۔ یہ ویکسین کولوریکٹل کینسر کے مریضوں کے لیے تیار کی گئی ہے اور ابتدائی تجربات میں شامل مریضوں میں رسولی کے سائز میں نمایاں کمی اور بیماری کی بڑھوتری میں سست روی دیکھنے میں آئی جبکہ کسی بھی قسم کے سنگین مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔ اس ویکسین کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہر مریض کے لیے ذاتی نوعیت کی امیونو تھراپی فراہم کرتی ہے جو ان کے رسولی کے جینیاتی ڈھانچے کے مطابق ڈیزائن کی جاتی ہے۔

ابتدائی کلینکل ٹرائلز روس کے نیشنل میڈیکل ریسرچ ریڈیولوجیکل سینٹر اور اینگل ہارڈ انسٹیٹیوٹ آف مالیکیولر بایولوجی نے مشترکہ طور پر منعقد کیے، جن میں 48 رضاکار شامل تھے۔ اس کامیابی کا اعلان 2025 میں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر کیا گیا۔ اب یہ ویکسین روس کی وزارتِ صحت کی منظوری کے ایک قدم قریب ہے۔

شئیر کریں: ۔