پابندیاں روسی اقتصادی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں، روسی وزیر خزانہ
ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روسی وزیر خزانہ انتون سلوانوف نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں کہا کہ پابندیاں روس کی اقتصادی ترقی کے اہم عوامل میں سے ایک بن گئی ہیں۔ یہ اتنی تیزی سے کیوں ہوا کیوں روس جی ڈی پی پر قوت خرید کے لحاظ سے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں روسی کی معیشت کے بہتر ہونے کی کلیدی وجہ مغربی پابندیوں کا اثر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج روس میں اقتصادی ترقی کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ رواں برس 2024 میں قوت خرید کے حوالے سے عالمی بینک کے نظرثانی شدہ جی ڈی پی کے جائزے کے مطابق، قوت خرید کی برابری کے لحاظ سے روس جی ڈی پی پر دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت تھی۔
سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم پانچ سے آٹھ جون کو منعقد ہو رہا ہے۔ اس سال کا تھیم ہے “ایک کثیر قطبی دنیا کے سنگ بنیاد کے طور پر ترقی کے نئے علاقوں کی تشکیل ہے.