اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

سردار ایاز صادق نے ماسکو میں نامعلوم فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی

Speaker Sardar Ayaz Sadiq in Moscow

سردار ایاز صادق نے ماسکو میں نامعلوم فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے دوسری جنگ عظیم کے دوران مارے جانے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ماسکو میں کریملن کی دیوار کے قریب الیگزینڈر گارڈن میں نامعلوم فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پران کے ساتھ ریاستی ڈوما کی سیکورٹی اور انسداد بدعنوانی کی کمیٹی کے چیئرمین واسیلی پسکاریف بھی شامل تھے۔ خیال رہے پاکستانی پارلیمنٹ کے سپیکر، پارلیمنٹیرینز کے ایک وفد کے ساتھ روسی ڈوما کے چیئرمین ویاچسلاو ولوڈن کی دعوت پر 27 سے 29 نومبر تک روسی فیڈریشن کا دورہ کر رہے ہیں۔

Share it :
Translate »