اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستانی کرکٹر سرفراز احمد کی سوانح حیات نصابی کتاب میں شامل

پاکستانی کرکٹر و سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ایک بڑا اعزاز مل گیا ہے انکا سوانح حیات چوتھی جماعت کی اردو کی نصابی کتاب میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھی جماعت کی اردو کتاب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سوانح حیات پر مشتمل سبق والے صفحہ کی تصویر شئیر کی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ اور مسرت کن بات نہیں ہو سکتی کہ میرے بچے اپنے ہم جماعتوں اور اساتذہ کے ہمراہ اپنے والد کے کارنامہ ہائے تحسین کا مطالعہ کریں گے۔

Share it :
Translate »