ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سعودی عرب نے اپنا خام تیل سنگاپور میں ذخیرہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ سپلائی سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر کیا جا رہا ہے، جس پر عمل درآمد کا آغاز 2027 کی دوسری ششماہی سے ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد عالمی منڈیوں میں تیل کی فراہمی کو یقینی بنانا اور ممکنہ خلل کے اثرات کو کم کرنا بتایا جا رہا ہے، تاکہ ایشیا سمیت دیگر علاقوں میں سپلائی متاثر نہ ہو۔ دریں اثنا، بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے کہا ہے کہ ایندھن کی فراہمی کی صورتحال بدستور خدشات کا شکار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا لگتا نہیں کہ 2027 میں بھی تیل کی عالمی مارکیٹ اس سطح پر آسکے گی جہاں وہ فروری میں امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے سے شروع ہونے والی جنگ سے پہلے تھی۔