سعودی عرب نے کھجور سے تیار سافٹ ڈرنک ’میلاف کولا‘ متعارف کر دیا
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
سعودی عرب نے کھجور سے تیار دنیا کا پہلا سافٹ ڈرنک ’میلاف کولا‘ متعارف کر دیا ہے۔ یہ منفرد پروڈکٹ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کی ذیلی کمپنی ثُراث المدینہ نے تیار کیا ہے اور اس کی رونمائی ریاض ڈیٹ فیسٹیول میں کی گئی۔ کمپنی کے مطابق میلاف کولا میں کوئی چینی شامل نہیں کی گئی بلکہ کھجور کی قدرتی مٹھاس کو استعمال کیا گیا ہے۔ اسے روایتی سافٹ ڈرنکس کا صحت بخش اور قدرتی متبادل قرار دیا جا رہا ہے جو کھجور کی غذائیت سے بھی فائدہ اٹھاتا ہے۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت مقامی صنعتوں کو فروغ دینے، معیشت میں تنوع لانے اور غیر تیل شعبوں کو مضبوط کرنے کی حکومتی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ مستقبل میں میلاف کولا کی پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ کھجور سے تیار مزید مشروبات متعارف کرانے کا منصوبہ ہے تاکہ یہ پروڈکٹ علاقائی اور عالمی مارکیٹ میں دستیاب ہو سکے۔ یہ خبر دستیاب رپورٹس اور معلومات کی بنیاد پر دی جا رہی ہے۔