اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اسلحہ ڈیل، 3.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط

سعودی عرب-امریکہ اسلحہ ڈیل، 3.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط

انٹرنیشنل ڈیسک (صدائے روس)

امریکہ نے سعودی عرب کو 3.5 ارب ڈالر کے جدید اسلحے کی فروخت کی منظوری دیدی.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر مالیت کے جدید اسلحے کی فروخت کی حتمی منظوری دیدی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق، اس معاہدے میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائلز اور دیگر جنگی سازوسامان شامل ہیں، جو ایروزینا کی ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو پورا کرے گا بلکہ خلیجی خطے میں استحکام کو بھی فروغ دے گا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ اپنے دوسرے دور اقتدار میں پہلی غیر ملکی دورے کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی امریکہ نے سعودی عرب کو گائیڈڈ ہتھیاروں کا ایک نظام فروخت کیا تھا، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ تازہ ترین اسلحہ سودے سے نہ صرف سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ خطے میں امریکی مفادات کو بھی تقویت ملے گی۔

Share it :