ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
سربیا کے صدر الیگزینڈر وچیچ نے ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو ٹیلی ویژن آف سربیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سربیا نیٹو میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور اپنی غیر جانبداری کو برقرار رکھے گا۔ صدر وچیچ نے واضح کیا کہ “نیٹو کے حوالے سے ہم مستقل تعلقات برقرار رکھ رہے ہیں، لیکن ہم نیٹو میں شامل نہیں ہوں گے اور اپنی غیر جانبدار حیثیت کو محفوظ رکھیں گے۔” انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 7 مئی کو نیٹو ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جو مئی میں ہونے والی ہیں۔ تاہم صدر وچیچ نے زور دیا کہ بلغراد 1999 میں یوگوسلاویہ کے خلاف نیٹو کی جارحیت کو کبھی نہیں بھولے گا۔