اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

متعدد ممالک کی پوتن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی میزبانی کی پیشکش

Putin and Trump

متعدد ممالک کی پوتن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی میزبانی کی پیشکش

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا کہ روس کو مختلف ممالک کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ممکنہ ملاقات کا پلیٹ فارم بننے کے لیے متعدد تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ یوشاکوف نے صحافیوں سے یہ پوچھے جانے پر بتایا کہ کیا سلوواکیہ اور ہنگری کے وزرائے اعظم نے پوتن اور ٹرمپ کی مستقبل کی ممکنہ ملاقات کے لیے اپنے ممالک کو جگہ کے طور پر تجویز کیا ہے، کہا کہ آپ جانتے ہیں یہ ایک دلچسپ سوال ہے، میں یہ کہوں گا کہ عجیب بات یہ ہے کہ ہمیں پہلے ہی مختلف ممالک سے اس سلسلے میں متعدد تجاویز موصول ہو چکی ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ وہ کون سے ممالک ہیں، تاکہ ممکنہ یا ناممکن پیش رفت کا اندازہ نہ لگایا جا سکے، لیکن اس طرح کی تجاویز پیش کی گئی ہیں اور کی جا رہی ہیں۔

Share it :
Translate »