اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کی صورتحال سئ نمٹنے کیلئے اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کو نقد رقوم اور زر تلافی کی ادائیگیوں پربریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کو آج کے اجلاس میں ہیلی کاپٹرزکے ذریعے امدادی کارروائیوں سے آگاہ کیا جائے گا اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزارکی فوری نقد رقم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Share it :
Translate »