وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کو بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے، جبکہ ٹیوب ویل والے زرعی صارفین کو بھی فیول ایڈجسٹمنٹ سےاستثنیٰ ہوگا۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طرف تاجروں پر سے فکسڈ ٹیکس ختم کیا جا چکا ہے جس کے بعد 42 ارب روپے کا گیپ آئے گا جسے دوسرے ذریعوں سے پورا کریں گے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ تیل مہنگا منگواتے ہیں تو اگلے ماہ کے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، جولائی اور اگست کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں خاصہ اضافہ ہوا، فیول ایڈجسٹمنٹ پر ہم چار پانچ روز سے ورکنگ کر رہے تھے، ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کو اب فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے۔