اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

شندور پولو فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں اور ثقافتی جلووں کے ساتھ اختتام پذیر

shandur polo festival 2025

شندور پولو فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں اور ثقافتی جلووں کے ساتھ اختتام پذیر

چترال شندور(ذاکر آفریدی)
دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور (12,500 فٹ) پر منعقد ہونے والا تین روزہ شندور پولو فیسٹیول 2025 اپنی تمام تر رعنائیوں اور ثقافتی جلووں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر 11 کور، لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے، جنہوں نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی اور ایونٹ کو امن، یکجہتی اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔ اختتامی تقریب میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض، کے پی پولیس، پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، دونوں ریجنز کی پولو ایسوسی ایشنز کے صدور، ملکی و غیر ملکی مہمانوں سمیت ہزاروں تماشائیوں نے شرکت کی۔

فیسٹیول کے آخری روز ہونے والے سنسنی خیز فائنل میچ میں چترال (A) نے گلگت بلتستان (A) کو 7 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پہاڑوں کے دامن میں واقع شندور کا پولو میدان ہزاروں شائقین سے کھچا کھچ بھرا رہا، جہاں فری اسٹائل پولو کی شاندار روایت نے حاضرین کو محظوظ کیا۔ فیسٹیول کے دوران پیراگلائیڈنگ، پیرا ٹروپنگ، گلگت بلتستان سکاؤٹس کی پریڈ، علاقائی موسیقی، چترالی، کیلاش اور بلتی رقص سمیت مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس نے تقریب کو ایک یادگار ایونٹ میں بدل دیا۔

Share it :