ماسکو میٹرو میں حیران کن واقعہ: خاتون نے ’’چستئے پرونڈی‘‘ اسٹیشن پر بچے کو جنم دے دیا

Moscow metro Moscow metro

ماسکو میٹرو میں حیران کن واقعہ: خاتون نے ’’چستئے پرونڈی‘‘ اسٹیشن پر بچے کو جنم دے دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے میٹرو اسٹیشن “چستئے پرونڈی” پر بچے کو جنم دے دیا۔ یہ اطلاع ماسکو کے محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق زچگی کا عمل انتہائی تیز رفتار تھا۔ خوش قسمتی سے، زچہ کے قریب ہی ایک خاتون مسافر موجود تھیں جو ڈاکٹر بننے کی تربیت (ریزیڈنسی) میں زیرِ تعلیم تھیں اور ان کا شعبہ گائناکالوجی اور زچگی سے متعلق تھا۔ مذکورہ میڈیکل طالبہ نے فوری طور پر پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کی پیدائش میں مدد فراہم کی، جبکہ دیگر مسافروں نے ایمبولینس کو طلب کیا۔ ریسکیو ٹیم چند ہی منٹوں میں موقع پر پہنچ گئی۔ حکام کے مطابق زچگی کا عمل بخیر و عافیت مکمل ہوا اور خاتون نے ایک صحت مند بیٹے کو جنم دیا۔ ماں اور نوزائیدہ بچے کو بعد ازاں قریبی زچگی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں دونوں اس وقت ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔