Connect with us

پاکستان

روس کی پاکستانی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں نمایاں رعایت

Published

on

کازان (صدائے روس) وزیر تجارت نوید قمر کے دورہ روس میں بڑی کامیابی، روس کی پاکستانی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں نمایاں رعایت دینے کا فیصلہ اور پروٹوکول پر دستخط کردئیے

کازان میں منعقد ہونے والے روس-اسلامک ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر، سید نوید قمر پاکستان کے وزیر تجارت نے وزارت تجارت پاکستان اور روسی فیڈریشن کی وفاقی کسٹمز سروسز کے درمیان کسٹمز تعاون سے متعلق پروٹوکول پر دستخط کر نے کا مشاہدہ کیا۔

پروٹوکول یوریشین اکنامک یونین کی متفقہ ٹیرف ترجیحات کے تحت انتظامی تعاون اور معلومات کے تبادلے کا احاطہ کرتا ہے۔

تاریخی پروٹوکول پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے درکار قانونی فریم ورک کی تعمیر میں ایک اور اہم قدم ہے۔

یہ سامان کی آسانی سے روانی کو یقینی بنانے کے علاوہ روسی مارکیٹ میں داخل ہونے والی پاکستانی مصنوعات کے لیے کسٹم ڈیوٹی میں نمایاں رعایت بھی فراہم کرے گا۔

وزیر تجارت 17-19 مئی 2023 کو کازان میں منعقد ہونے والے 14 ویں روس-اسلامک ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے کازان کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے روسی جمہوریہ تاتارستان کے رئیس (سربراہ) رستم منیخانوف کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی

۔ دونوں معززین نے تاتارستان پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر تجارت نے اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر تھانی الزیودی اور افغان وزیر تجارت سے ملاقات کی۔

انہوں نے فورم میں شرکت کرنے والے ممتاز کاروباری رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔

یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے وزارتی سطح پر اس اہم اقتصادی فورم میں شرکت کی ہے اور روسی فیڈریشن اور اس کی جمہوریہ تاتارستان کے ساتھ اپنی اقتصادی مصروفیات اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

روس میں متعین پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے پاکستان کی جانب سے اس پروٹوکول پر دستخط کئے ، جبکہ وزیر تجارت سید نوید قمر اور پاکستانی سفارت خانہ روس میں متعین ٹریڈ منسٹر محمد شوکت حیات چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستان

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق

Published

on

صدائے روس 3 جون 2023
کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر ریجنل بلڈ سینٹر کے قریب گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ماں بی بی خدیجہ اور بیٹی بی بی سلیمہ جاں بحق ہوگئیں جن کی میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔جاں بحق خاتون بی بی خدیجہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ