سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے تیز بارشوں کے پیش نظر تمام اسکولز اور کالجز میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم نے سندھ حکومت کے زیر انتظام تمام اسکولز اور کالجز میں بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ حالیہ تیز بارشوں کے پیش نظر دو دن 24 اور 25 اگست چھٹی کا اعلان کر رہے ہیں تاکہ طالب علموں کو ہر مشکل و پریشانی سے محفوظ رکھا جاسکے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سندھ کے بیشتر علاقے زیر آب آچکے ہیں جب کہ درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔