شدید بارشوں کے باعث کراچی اور حیدر آباد میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے شدید بارشوں کی وجہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بروز (پیر) عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں صبح 5 بجے سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ اس تناظر میں حکومت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل (بروز پیر) کی عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے پرائیوٹ آفسز کو بھی درخواست کی کہ وہ اپنے دفاتر بند رکھیں۔

Advertisement

کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی میں بھی اب تک 86 ملی میٹر سے زائد بارش ہوچکی ہے۔