کچھ ممالک نے ہماری مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا، روسی صدر

کچھ ممالک نے ہماری مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا، روسی صدر کچھ ممالک نے ہماری مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا، روسی صدر

کچھ ممالک نے ہماری مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا، روسی صدر

ماسکو صداۓ روس
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے والڈائی ڈسکشن کلب کے مکمل اجلاس میں کہا کہ سوویت یونین کے انہدام کے بعد کچھ ممالک نے روس کی جانب سے تعمیری بات چیت کے لیے تیاری کو غلط سمجھا اور اسے ہماری کمزوری سمجھ لیا. روسی صدر نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ سوویت یونین کے انہدام کے بعد روس اپنی تمام تر توانائی اور جذبہ خیر سگالی کے ساتھ ایک نئے منصفانہ عالمی نظام کی تعمیر کے عمل میں شامل ہوا۔ صدر پوتن نے کہا کہ بدقسمتی سے تعمیری بات چیت کے لیے ہماری تیاری کو کچھ لوگوں نے غلط سمجھا ہے۔

صدر پوتن نے کہا کہ وہ ممالک جو خود کو دنیا میں سرد جنگ کا فاتح سمجھتے تھے ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری قرار دینے لگے. انہوں نے یاد دلایا کہ 20 سال پہلے جب والدائی کلب کا پہلا اجلاس ہوا تھا تب ہمارا ملک ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا تھا۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد روس کے لئے بحالی کا سب سے مشکل دور تھا لیکن روس نے جلد ہی حالات پر قابو پالیا تھا.

Advertisement

روسی سربراہ مملکت نے کہا کہ خود غرضی اور چیلنجز کو نظر انداز کرنا لامحالہ دنیا کو تباہی کی طرف لے جائے گا۔ صدر پوتن کے مطابق مضبوط ممالک کی طرف سے ہرکمزور ملک پر اپنی رائے اور مفادات مسلط کرنے سے بھی دنیا تباہی کی طرف بڑھے گی.