ہومUncategorizedکچھ ممالک روس کا ساتھ دیں قابل قبول نہیں، جرمنی کا جنوبی...

کچھ ممالک روس کا ساتھ دیں قابل قبول نہیں، جرمنی کا جنوبی افریقہ سے شکوہ

کچھ ممالک روس کا ساتھ دیں قابل قبول نہیں، جرمنی کا جنوبی افریقہ سے شکوہ

کیپ ٹاؤن (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن چانسلر اولاف شولز نے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران پریٹوریا میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ کچھ ممالک یوکرین کی جنگ میں روس کا ساتھ دیں. شولز نے پریٹوریا میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا، “کچھ ممالک ایسے ہیں جنہوں نے روس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ جسے میں قبول نہیں کر سکتا اور یہ ناقابل قبول ہے۔” یاد رہے روس کے یوکرین میں جاری خصوصی آپریشن کے خلاف جنوبی افریقہ نے بیان دینے یا اس کی مذمت کرنے انکار کردیا تھا. اس کے علاوہ جنوبی افریقہ نے مارچ میں یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرنے والی اقوام متحدہ کی قرارداد سے پرہیز کیا۔شولز نے کہا کہ یوکرین کی جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اس کے اثرات پر بات کرنا اب بھی ضروری ہے۔

دوسری طرف جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کہا ہے کہ روس کے خلاف پابندیوں کی وجہ سے “مختلف ممالک” مشکلات کا شکار ہیں اور انہوں نے بات چیت کا مطالبہ کیا کیونکہ افریقی یونین (AU) نے ماسکو اور کیف کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے کے لیے ایک مشن تیار کیا۔ رامافوسا نے یہ بات اس وقت بات کی جب جرمن چانسلر اولاف شولز نے براعظم کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا جس کا مقصد یوکرین کے لیے سفارتی حمایت حاصل کرنا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل