اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

کچھ یورپ کے ملک ابھی تک روس کو دوست ملک قرار دیتے ہیں، یورپی یونین

EU Foreign Policy Chief Josep Borrell

کچھ یورپ کے ملک ابھی تک روس کو دوست ملک قرار دیتے ہیں، یورپی یونین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار جوزپ بوریل نے اعتراف کیا ہے کہ یورپی یونین کا ہر رکن ملک روس کو یورپ کے لیے سب سے زیادہ وجودی خطرہ کے طور پر دیکھنے پر متفق نہیں ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ اس طرح کے اختلافات بلاک کی پالیسیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، خاص طور پر یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے کے عزم کوکمزور کرنے میں بڑی رکاوٹ ہورہی ہے.

آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے بوریل نے کہا کہ وہ عالمی معاملات میں ” تصادم ” دیکھتے ہیں اور یورپی یونین کے اراکین کے درمیان اختلاف رائے کی مثالیں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بات روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے تنازع کی ہو تو کچھ ممالک برسلز کے مطابق کھڑے ہونے میں ناکام ہو رہے ہیں۔

Share it :
Translate »