یوکرین کو ٹام ہاک کی فراہمی کے بیانات امریکی داخلی بحران سے توجہ ہٹانے کا حربہ

Putin Putin

یوکرین کو ٹام ہاک کی فراہمی کے بیانات امریکی داخلی بحران سے توجہ ہٹانے کا حربہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کو ٹام ہاک کروز میزائل فراہم کرنے کے ممکنہ بیانات دراصل امریکہ کے اندرونی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہوسکتے ہیں۔ سوچی میں والدائی ڈسکشن کلب کے اجلاس کے دوران صدر پوتن نے اس امکان کو رد نہیں کیا کہ ایسے بیانات براہِ راست یوکرین تنازعے سے زیادہ امریکہ کی اندرونی سیاسی ضرورتوں کا حصہ ہیں۔ مباحثے کے دوران شرکا نے یوکرین کو ٹام ہاک میزائل فراہم کرنے کے امکان پر سوال اٹھایا، جس پر پوتن نے کہا یہ بھی ایک طریقہ ہے کہ کسی نہ کسی طرح اندرونی مسائل سے توجہ ہٹائی جائے۔