امریکی دباؤ کے باوجود بھارت کو تیل کی فراہمی جاری ، روس

Andrey Rudenko Andrey Rudenko

امریکی دباؤ کے باوجود بھارت کو تیل کی فراہمی جاری ، روس

اسلام آباد (صداۓ روس)
روسی نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے کہا ہے کہ بھارت کو روسی تیل کی فراہمی حسبِ معمول جاری ہے۔ روسی خبررساں ادارے “تاس” کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کے باوجود بھارت کو روسی تیل کی ترسیل جاری ہے، تو انہوں نے مختصراً جواب دیا: “سب کچھ جاری ہے”۔ واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ اگر بھارت نے روس سے توانائی کی خریداری بند نہ کی تو اس پر بھاری محصولات عائد کیے جائیں گے۔

بھارتی خبر رساں ادارے “پریس ٹرسٹ آف انڈیا” نے رواں ماہ اکتوبر میں تجزیاتی ایجنسی “کیپلر” (Kpler) کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ اکتوبر کے پہلے نصف حصے میں بھارت کی روسی تیل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ جنوبی ایشیائی ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ریکارڈ کیا گیا۔ روس گزشتہ دو برسوں سے بھارت کو رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت روسی تیل کا ایک بڑا خریدار بن گیا ہے۔

Advertisement