تازہ ترین
یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی، مغرب سے تصادم نئی سطح پرچلا جائے گا، روس

یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی، مغرب سے تصادم نئی سطح پرچلا جائے گا، روس
ماسکو: صداۓ روس
ویانا میں روس کے وفد کے سربراہ فوجی سلامتی اور ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق مذاکرات کے سربراہ کونسٹنٹین گیوریلوف نے روسیہ 24 ٹی وی چینل کو بتایا کہ کیف حکومت کو ٹینکوں کی فراہمی شروع ہونے کے بعد مغربی ممالک روس کے ساتھ محاذ آرائی کی ایک نئی سطح پر جائیں گے. انہوں نے یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی کے بارے میں مغربی ممالک کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ہم چھوٹے ہتھیاروں کے مسائل سے نمٹ رہے تھے، یعنی ان ہتھیاروں کو یوکرین جانے سے روکنا جس میں پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹمز بھی شامل تھا مگر اب مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی کے بیان کے بعد روس کے ساتھ مغرب کا ممکنہ تصادم ایک نئی سطح پر چلا جائے گا.
یاد رہے رہے اس سے قبل یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے حق میں دلیل دیتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک روس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور اب وقت ا گیا ہے کہ جرمنی یوکرین کو ٹینک فراہم کرے گا۔ جبکہ امریکی اور یورپی یونین ہمیشہ اس دعویٰ سے انکار کرتے چلے آئے ہیں کہ وہ یوکرین کے تنازع میں فریق ہیں.
تازہ ترین
یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری
ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے رات میں فضائی حملے کیے اور یوکرینی طیاروں اور فضائی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا۔ روسی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ طویل فاصلے تک درست اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید ترین میزائلوں کے استعمال سے کیا گیا. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں یوکرینی کمانڈ پوسٹس، ایک ریڈار کی تنصیب، یوکرینی ہوابازی کا سامان، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا.
وزارت نے بتایا کہ ایک اور حملے میں دنیپر دریا پر دنیپروپیٹروسک شہر کے قریب، یوکرین کی ڈرون اسمبلی ورکشاپ کو تباہ کر دیا گیا۔
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا