صدر پوتن نے خصوصی آپریشن زون میں فوجی کمانڈرز میں ردوبدل کردیا

Putin Putin

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدر اور سپریم کمانڈر انچیف ولادیمیر پوتن نے وزارت دفاع کی قیادت کے ساتھ ایک اجلاس کیا، جس میں انہوں نے خصوصی فوجی آپریشن زون میں فوجی تنظیم نو کا اعلان کیا۔ صدر پوتن نے کرنل جنرل آندرے ایوانائیف کو بیٹل گروپ سینٹر کا کمانڈر مقرر کیا، جو ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک کی آزادی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ ایوانائیف نہ صرف اپنے علاقے بلکہ بیٹل گروپ سینٹر کی ذمہ داری کے علاقے کی صورتحال سے بھی واقف ہیں۔

صدر نے لیفٹیننٹ جنرل پیوتر بولگاریف کو مشرقی فوجی ضلع کا قائم مقام کمانڈر اور بیٹل گروپ ایسٹ کا کمانڈر مقرر کیا، جو اس سے قبل بیٹل گروپ ایسٹ کے چیف آف اسٹاف تھے۔

وزیر دفاع آندرے بیلوسوف کی تجویز پر تمام لاجسٹک سپورٹ سروسز کو متحد کمانڈ کے تحت لانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی کمان ویلری سولودچوک کو سونپی گئی، جو اس سے قبل بیٹل گروپ سینٹر کی قیادت کر چکے ہیں۔

صدر نے بیٹل گروپ سینٹر کے سابق چیف آف اسٹاف ڈینس لیامین کو روسی ان مانڈ سسٹمز فورسز کی سربراہی سونپی، جو ایک نئی فوجی شاخ ہے۔