خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

کراچی میں موٹرسائیکل سوار پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

Karachi

کراچی میں موٹرسائیکل سوار پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (صداۓ روس)
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم سلمان فاروقی کو گذری تھانہ منتقل کردیا گیا۔ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپے مارے گئے، ملزم سلمان فاروقی شہری پر تشدد میں ملوث ہے، ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، قرار واقعی سزا دی جائے گی، گرفتار ملزم سلمان فاروقی کا بیان لیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے شہری پر تشدد کیا، مقدمہ واقعے کے وقت موجود ایک شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، تشدد کے شکار شہری سے رابطہ کیا جا رہا ہے، ویڈیو بنانے والے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، عینی شاہد اور متاثرہ شہری کا بیان بھی مقدمے کا حصہ بنایا جائے گا، ہم اچھا کیس تیار کریں گے اور اس کو مثالی کیس بنائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔ پولیس کے مطابق کار سوار شخص کی گاڑی کے نمبر سے اس کی شناخت کی گئی۔

شئیر کریں: ۔