اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا

swat river

دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 10 افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیاح ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا اور پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا۔ دریائے سوات میں لاپتہ ہونے والی ایک فمیلی نے جیو نیوز کو بتایا کہ متاثرہ خاندان کی ایک خاتون اور 9 بچے دریا میں تھے جو سب لاپتہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کی لاش مل گئی ہے جبکہ 9 بچوں کی تلاش جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریائے سوات کے قریب جانے سے گریز کریں، کیونکہ مزید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث طغیانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور طبی عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ملک میں قدرتی آفات کے خلاف تیاری اور مؤثر حفاظتی اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

Share it :