اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

سعودی عرب اور شام کے درمیان 6 ارب ڈالر کے معاہدے طے پا گئے

Saudi foreign minister Faisal bin Farhan Al Saud

سعودی عرب اور شام کے درمیان 6 ارب ڈالر کے معاہدے طے پا گئے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
دمشق اور ریاض کے درمیان سرمایہ کاری کے شعبے میں 6 ارب ڈالر مالیت کے 44 معاہدوں پر اتفاق ہو گیا ہے، جن کا اطلاق تمام اہم صنعتی شعبوں پر ہوگا۔ شام کے وزیر اطلاعات حمزہ المصطفیٰ نے بدھ کو دمشق میں شام-سعودی سرمایہ کاری فورم کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس پیش رفت کا اعلان کیا۔ وزیر اطلاعات کے مطابق ان معاہدوں کے نتیجے میں شام بھر میں پچاس ہزار سے زائد نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام حکومت نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے توانائی کے شعبے کو خاص اہمیت دے رہی ہے، اور سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت، میڈیا اور مواصلات جیسے جدید شعبوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 8 دسمبر 2024 کو شامی مسلح اپوزیشن نے دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد صدر بشار الاسد مستعفی ہو کر ملک چھوڑ گئے تھے۔ جنوری میں اپوزیشن کے رہنما احمد الشراع کو عبوری صدر مقرر کیا گیا، اور نئی کابینہ نے مارچ 2025 میں حلف اٹھایا۔ سعودی عرب کے ساتھ یہ سرمایہ کاری معاہدے عبوری حکومت کے اہم اقتصادی اقدامات میں سے ایک قرار دیے جا رہے ہیں۔

Share it :