ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان نے سری لنکا کو 5 رنز سے شکست دے دی
اسلام آباد (صداۓ روس)
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو صرف 5 رنز سے شکست دے دی۔ پالیکیلے میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کو 147 رنز تک محدود کرنا تھا لیکن قومی بولرز یہ ہدف حاصل نہ کر سکے۔ یہ میچ سری لنکا کے لیے رسمی کارروائی تھا جبکہ پاکستان کے لیے بڑے مارجن سے فتح سیمی فائنل کی راہ ہموار کر سکتی تھی۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے دھواں دار آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 176 رنز کی شراکت قائم کی۔ 16ویں اوور میں فخر زمان 84 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بابر اعظم کے بغیر مڈل آرڈر متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔ صاحبزادہ فرحان نے ورلڈ کپ میں اپنی دوسری شاندار سنچری مکمل کی اور 100 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ مقررہ 20 اوورز میں پاکستان 8 وکٹوں پر 212 رنز بنا سکی۔
دوپنرز کے علاوہ دیگر بلے باز دہرے ہندسوں تک بھی نہ پہنچ سکے۔ خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، شاہین آفریدی 4، نسیم شاہ 1، سلمان آغا اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے محتاط بیٹنگ کی اور پہلے 147 رنز عبور کر کے پاکستان کو سیمی فائنل سے باہر کر دیا۔ اختتامی لمحات میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے 31 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی لیکن ٹیم فتح سے صرف 5 رنز دور رہ گئی۔ سری لنکا 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 207 رنز بنا سکی۔ پاون رتنانائیکے 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔ صاحبزادہ فرحان کو شاندار سنچری کی بدولت میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان نے اس میچ کے لیے تین بڑی تبدیلیاں کی تھیں۔ اسٹار بلے باز بابر اعظم، نمبر ون آل راؤنڈر صائم ایوب اور نوجوان سلمان مرزا کو ڈراپ کیا گیا جبکہ خواجہ نافع، ابرار احمد اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ قومی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی اور عثمان طارق شامل تھے۔
سری لنکا کی ٹیم میں کوشل مینڈس کی جگہ کامل مشارا کو شامل کیا گیا تھا۔ سری لنکن ٹیم میں کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کامل مشارا، چریتھ اسلانکا، پاون رتنانائیکے، کمنڈو مینڈس، جنیتھ لیاناگے، دنتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنا، دشمانتھا چمیرا اور دلشن مدھوشنکا شامل تھے۔