پاکستان میں آج یوم تکبیرمنایا جا رہا ہے، وزیراعظم کا خراج تحسین

Pakistan nuclear missile Pakistan nuclear missile

پاکستان میں آج یوم تکبیرمنایا جا رہا ہے، وزیراعظم کا خراج تحسین

اسلام آباد (صداۓ روس)
تاریخ میں 28 مئی 1998 کو آج کے دن پاکستان کی طرف سے کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 26 سال مکمل ہوگئے اور اسی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور شہر شہر سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، ایٹمی تجربات نے ثابت کیا کہ پاکستان خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کرے گا اور یوم تکبیر پیغام ہے کہ پاکستان کیخلاف جارحیت کا انجام عبرتناک ہوگا۔**

واضح رہے کہ 26سال قبل بلوچستان کےعلاقے چاغی میں ارتعاش پیدا ہوا اور چاغی کےایک سنگلاخ پہاڑ سے ریت دھواں بن کر اڑنے لگی، ارتعاش دراصل پاکستان کے ناقابل تسخیر ہونے کا اعلان تھا، پاکستان کےایٹمی دھماکوں سےخطےمیں طاقت کاتوازن برقرارہوگیا اور پاکستان کو دنیا کی ساتویں، پہلی اسلامی ایٹمی ریاست ہونےکااعزازحاصل ہوا اور پاکستان نے بھارت کا خطے میں بالادستی کا خواب چکناچورکردیا۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کا یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کاہ کہ یوم مئی فقط ایک دن منانے کا نام نہیں ہے،یہ دن ملک کو دفاعی صلاحیت کیلئے قوم کے عزم کی تجدید ہے، 1998 کے تاریخی دن نوازشریف نے نڈر لیڈشپ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے اعصاب شکن دباؤ کا سامنا کیا، وزیراعظم نے ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے بانی تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن تمام قومی قوتوں کی مشترکہ جدوجہد کا عکاس ہے۔