اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

جنگ بندی سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں، روس

Putin

جنگ بندی سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نےکہا ہے کہ روس یوکرین میں جنگ ختم کرنے کی تیاری کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کو سنجیدگی سے دیکھتا ہے. روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ماسکو یوکرین میں تنازعہ ختم کرنے کے لیے اپنی تیاری کے بارے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو سنجیدگی سے دیکھتا ہے۔
روسی رہنما نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس حقیقت کو کافی سنجیدگی سے لے رہے ہیں کہ امریکی سابق صدر اور صدارتی امیدوار ٹرمپ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ وہ یوکرین میں جنگ روکنے کے لیے تیار ہیں. ان کا کہنا تھا کہ روس ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کو سنجیدگی سے لیتا ہے.

Share it :
Translate »