اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس کے ساتھ سلامتی پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، طالبان

Afghanistan’s Acting Minister of Labor and Social Affairs Abdul Umari

روس کے ساتھ سلامتی پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، طالبان

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
افغانستان کے قائم مقام وزیر محنت اور سماجی امور عبدالعمری نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ تحریک طالبان کے نمائندے روس کے ساتھ سلامتی پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ایسے تعلقات کو وسعت دینے کے سلسلے میں روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہیں گے۔ عمری نے مزید کہا ہم پابندی کی فہرستوں سے تحریک طالبان کو خارج کرنے کے روس کے ارادے کی قدر کرتے ہیں۔اس سے قبل روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی فہرست سے طالبان تحریک کے ممکنہ اخراج پر کام دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت اس کے ساتھ بات چیت کی ضرورت پر مبنی ہے۔

Share it :
Translate »