ماکھا چکالا ایئرپورٹ پر عارضی پابندیاں ختم کردی گئیں

Airport Airport

ماکھا چکالا ایئرپورٹ پر عارضی پابندیاں ختم کردی گئیں

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے شہر ماخاچ قلعا کے ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمد و رفت سے متعلق عائد کی گئی عارضی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ روسی ایوی ایشن اتھارٹی روس آویاتسیا کے ترجمان آرتیوم کورینیاکو نے 10 جنوری کو اس فیصلے کا اعلان کیا۔ آرتیوم کورینیاکو نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں کہا کہ ماخاچ قلعا (اوی تاش) ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمد اور روانگی پر عائد تمام پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں اور فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ پابندیاں پروازوں کے تحفظ اور مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی تھیں۔ ماخاچ قلعا میں یہ عارضی اقدامات اسی روز نافذ کیے گئے تھے، تاہم صورتحال بہتر ہونے کے بعد انہیں ختم کر دیا گیا۔ آرتیوم کورینیاکو نے یہ بھی بتایا کہ اسی نوعیت کی عارضی پابندیاں روس کے شہر وولگوگراد کے ہوائی اڈے پر بھی نافذ کی گئی تھیں، جنہیں بعد ازاں اٹھا لیا گیا اور وہاں بھی فضائی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں۔ روس آویاتسیا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ملکی ہوائی اڈوں پر فضائی تحفظ سے متعلق اقدامات صورتحال کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں فوری فیصلے کیے جاتے ہیں۔