پروازوں کی بحالی: روس کے تین اہم ہوائی اڈے دوبارہ فعال

Airport Airport

پروازوں کی بحالی: روس کے تین اہم ہوائی اڈے دوبارہ فعال

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی وفاقی ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی کے نمائندے آرتیوم کورینیاکو کے مطابق قازان، نژنیکامسک (بیگیشیفو) اور سامارا (کوروموچ) کے ہوائی اڈوں پر طیاروں کی آمد و روانگی پر عائد عارضی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے 4 نومبر کو اپنے ٹیلیگرام چینل پر بتایا کہ اب ان تینوں ہوائی اڈوں پر پروازوں کی عام سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔ یہ پابندیاں پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی تھیں۔ پابندی کے دوران قازان جانے والی دو پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں کی طرف بھیج دیا گیا تھا۔