اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردانہ حملہ تین چینی شہری ہلاک

Karachi attack

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردانہ حملہ تین چینی شہری ہلاک

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ رات گئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 غیر ملکی ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں شہر کے مختلف ہپستالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔

تاہم دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے 3 غیرملکی شہریوں کی شناخت ہوگئی جبکہ وزیر داخلہ سندھ ضیا النجار نے تصدیق کی کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا جس میں غیر ملکیوں کو گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

Share it :
Translate »