تھائی لینڈ: ٹائیگر کنگڈم میں مہلک وائرس اور بیکٹیریا سے 72 ٹائیگرز ہلاک

Tigers Tigers

تھائی لینڈ: ٹائیگر کنگڈم میں مہلک وائرس اور بیکٹیریا سے 72 ٹائیگرز ہلاک

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
تھائی لینڈ کے شہر چیانگ مائی میں واقع نجی جانوروں کے پارک ٹائیگر کنگڈم میں چند ہفتوں کے دوران 72 ٹائیگرز کی ہلاکت نے حکام اور ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ٹائیگرز کی ٹیسٹ رپورٹس میں کینائن ڈسٹیمپر وائرس اور سانس کے نظام کو متاثر کرنے والے بیکٹیریا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی محکمۂ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ٹائیگرز میں بیماری کی ابتدائی علامات کو بروقت پہچاننا عموماً مشکل ہوتا ہے، جس کے باعث صورتحال کی سنگینی کا اندازہ تاخیر سے ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیماری کے پھیلاؤ کی وجوہات اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کے بعد پارک میں جانوروں کی صحت، ویکسینیشن پروٹوکول اور ویٹرنری نگرانی کے نظام پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تاحال پارک انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آ سکا، جبکہ حکام نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔

Advertisement