قازقستان میں کوئلے کی کان میں حادثہ، 30 افراد جاں بحق روسی صدر کا قازق رہنما سے اظہار تعزیت

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے قازق ہم منصب کسیم جومارٹ توکایف سے وسطی قازقستان میں کوئلے کی کان کے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں 30 کان کن ہلاک ہو گئے۔

اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ کاراگنڈا ریجن میں کوئلے کی کان کے مہلک حادثے پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، صدر پوتن نے امید ظاہر کی کہ زیر زمین باقی کان کنوں کو بچایا جائے گا۔

واضح رہے جب حادثہ پیش آیا تو آرسیلر متل کے زیر انتظام کوسٹینکو کوئلے کی کان میں 252 کان کن موجود تھے، جس میں تقریباً 30 افراد ہلاک ہوئے۔ 18 کان کنوں نے طبی امداد کی کوشش کی، جب کہ تقریباً 20 دیگر کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement

قزاق صدر ٹوکائیف نے کابینہ کو حادثے کے پیش نظر ملک کے سب سے بڑے کان کن آرسیلر متل تیمرتاو کے ساتھ سرمایہ کاری روکنے کا حکم دے دیا ہے۔