Connect with us

پاکستان

پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق معاہدہ مارچ میں ہوگا، روسی وزیرتوانائی

Published

on

پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق معاہدہ مارچ میں ہوگا، روسی وزیرتوانائی

پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق معاہدہ مارچ میں ہوگا، روسی وزیر

اسلام آباد (صداۓ روس)
روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف نے روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کا مسئلہ فروری کے بعد حل ہو جائے گا کیونکہ روس سے ایندھن کی ترسیل پر یورپی یونین کی پابندی نافذ ہو جائے گی۔ روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف نے جمعہ کو روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ روسی پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق معاہدہ مارچ میں ہوگا. ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کا تذکرہ نہیں کیا کیونکہ ہمیں 5 فروری (جب روس سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی پر یورپی یونین کی پابندی نافذ ہوگی) اور قیمت کے تعین کا انتظار کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ہم اس تیل معاہدے میں ترمیم کرنے کے قابل ہوں گے.

بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں شولگینوف نے کہا کہ روس اور پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کا ذکر کیے بغیر مارچ 2023 کے آخر تک روس سے تیل اور گیس کی سپلائی کے معاملے پر ایک معاہدے تک پہنچنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

پاکستان

صدر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

Published

on

دبئی (صدائے روس) – صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر وومن ڈے کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی اس موقع پر خواتین کہ کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری نے کہا کہ خواتین کا کردار پاکستان بنانے میں انتہائی اہم تھا اور اس کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی خواتین کا انتہائی اہم کردار ھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے آواز بلند کی اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر خواتین ونگ عائشہ منیر ہانس ، سیکرٹری اطلاعات نجمہ جیلانی ، فوزیہ اظہار ، رومہ بٹ و دیگر نے شرکت کی اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک کاٹا۔
جن رہنماؤں نے شرکت کی ان میں ملک اسلم ، عرفان قمر گوندل ، شفیق الرحمان صدیقی ، رضوان عبداللہ ، محمد ارشد بٹ ، ملک خرم شہزاد اعوان، علی ناگی ، میاں فرحان جمیل ، فرحان جمیل اور حسیب منیر شامل تھے

Continue Reading

ٹرینڈنگ