اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

چینی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے

Chinese President Xi Jinping

چینی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے

آستانہ (صداۓ روس)
چین کے صدر شی جن پنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے 24ویں اجلاس کے مقام آستانہ پہنچ گئے ہیں۔ چینی رہنما آج صبح بیجنگ سے روانہ ہوئے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کی قی اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ شی جن پنگ اس بین الاقوامی دورے کے دوران قازقستان اور تاجکستان کے سرکاری دورے کر رہے ہیں جو 6 جولائی تک جاری رہے گا۔

یاد رہے قازقستان اس سال ایس سی او کی صدارت کر رہا ہے۔ یہ سربراہی اجلاس 4 جولائی کو آستانہ کے محل آزادی میں منعقد ہوگا۔ اس تقریب میں روس، آذربائیجان، بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، قطر، کرغزستان، چین، منگولیا، متحدہ عرب امارات، پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان، ترکی، قطر اور ازبکستان کے سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔ ایس سی او کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Share it :
Translate »