اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، تلاش آپریشن جاری

Iranian President Ebrahim Raisi

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، تلاش آپریشن جاری

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو ملک کے علاقے آذربائیجان کے پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے بعد ہیلی کاپٹر اور اس میں سوار افراد کی تلاش جاری ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے مشرقی ایرانی آذربائیجان کے علاقے ورزاغان میں رف لینڈنگ کی جس کے بعد جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔یہ حادثہ ورزاغان کے علاقے میں علاقے دزمر میں جنگلات سے بھرپور پہاڑی علاقے میں پیش آیا جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ابراہیم رئیسی ایران اور پڑوسی ملک آذربائیجان کی سرحد پر اپنے ہم منصب الہام الیوف کے ہمراہ ڈیم کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے گئے تھے اور وہاں سے واپسی پر ان کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آصف زرداری نے ایران کے صدر اور ان کے قافلے میں شامل ساتھیوں کی سلامتی کی دعا بھی کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر لوگوں کے ہیلی کاپٹر سے متعلق خبر پر گہری تشویش ہے۔ صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔

Share it :
Translate »