شوبز
بالی ووڈ کے معروف اداکار نے 60 سال کی عمر میں شادی کرلی

بالی ووڈ کے معروف اداکار نے 60 سال کی عمر میں شادی کرلی
دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بالی ووڈ کے پسندیدہ ویلن آشیش ودھیارتھی نے 60 سال کی عمر میں آسام کی روپالی بروآ سے شادی کی ہے ۔ آشیش نے روپالی سے جمعرات کو رجسٹرڈ شادی کی ۔ یہ اداکار کی دوسری شادی ہے ۔ بالی ووڈ کے پسندیدہ ویلن آشیش ودھیارتھی نے 60 سال کی عمر میں آسام کی روپالی بروآ سے شادی کی ہے ۔ آشیش نے روپالی سے جمعرات کو رجسٹرڈ شادی کی ۔ یہ اداکار کی دوسری شادی ہے ۔ آشیش اپنی اس شادی کے موقع پر کہتے ہیں کہ زندگی کے اس مرحلہ میں روپالی سے شادی کرنا ایک ایکسٹرا آڈینری فیلنگ ہے ۔ آشیش اور روپالی کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی ہیں ۔
جمعرات کو کولکاتہ میں ہوئی اس شادی میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوست ہی شامل ہوئے ۔ معلومات کے مطابق شادی کے بعد اب یہ جوڑی دوستوں اور رشتہ داروں کیلئے ریسیپشن کا بھی اہتمام کرے گی ۔ آشیش کی دلہن کی بات کریں تو وہ آسام میں فیشن انڈسٹری سے وابستہ ہیں ۔ معلومات کے مطابق گواہاٹی کی رہنے والی روپالی کولکاتہ میں ایک فیشن اسٹور کی مالکن ہیں۔
شوبز
خلع کی بڑھتی وجہ عورت مارچ ہے، نازش جہانگیر

خلع کی بڑھتی وجہ عورت مارچ ہے، نازش جہانگیر
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کے باعث ملک میں خلع لینے کی شرح بڑھ گئی ہے۔ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران اداکارہ نازش جہانگیر نے عورتوں کے حقوق کے لیے چلنے والی تحریک عورت مارچ اور پاکستان میں طلاق کی شرح میں اضافے پر بات کی۔
اداکارہ نے کہا ‘میں آج بھی یہ ڈٹ کر کہتی ہوں کہ ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی، میں برابری پر یقین رکھتی ہوں اور نہیں مانتی کہ سڑک پر عورت مارچ کرنا عورتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہوتا ہے، مجھے ناانصافی پر مبنی فیمینزم پر یقین نہیں ہے ، سمجھتی ہوں کہ سڑک پر عورت مارچ کرنا بھی فیمینزم نہیں ہے’۔ نازش جہانگیر نے کہا ‘عورت مارچ کے ذریعے جن خواتین کے لیے آواز اٹھائی جاتی ہے یا جن کے لیے ہم لڑ رہے ہوتے ہیں، ان تک تو یہ بات پہنچتی ہی نہیں، وہ تو اب بھی کسی گاؤں کے کونے پر بیٹھ کر آلو کی بھجیا بنا رہی ہوں گی’۔
دوران انٹرویو اداکارہ نے کہا ‘ہوسکتا ہے میں غلط ہوں لیکن اس (عورت مارچ) کے بعد سے خلع کی شرح میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ ظلم سہو، نہیں سہو، نکلو لیکن رشتوں کو سمجھنا نہیں چھوڑو، زندگی ہمارے والدین نے بھی گزاری ہے’۔
انہوں نے کہا ‘آج کل یہ ہوتا ہے کہ ادھر شادی ہوئی، اُدھر دو ماہ بعد طلاق ہوگئی، کیا وجہ ہے؟ ساس نے کہہ دیا کہ صبح 10 بجے اٹھو، یہ وجہ ہوئی اور لڑکی نے کہا کیوں اٹھوں میں؟ ٹھیک ہے اگر خواتین اس کو طلاق کی وجہ سمجھتی ہیں تو بعد میں پھر روئیں نہیں کہ ہماری طلاق ہوگئی’۔
نازش نے مزید کہا ‘میں مساوات پر یقین رکھتی ہوں، جہاں عورتوں کے حقوق ہیں وہیں مردوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں، جہاں عورت کے ساتھ زیادتی پر شور ہوتا ہے وہاں مرد کے ساتھ زیادتی پر بھی ہونا چاہیے’۔
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا