اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹرمحمد یونس ڈھاکہ پہنچ گئے

head of the interim government of Bangladesh, Dr. Muhammad Yunus

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹرمحمد یونس ڈھاکہ پہنچ گئے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹرمحمد یونس فرانس سے بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس سے پرواز انھیں لے کر جمعرات کو شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے سربراہان نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت آج حلف اُٹھائے گی ، حلف برداری تقریب دربار ہال میں آج رات 8 بجے ہوگی۔ عبوری حکومت ابتدائی طور پر 15 ارکان پر مشتمل ہوگی، نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو طلباء نے عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کی تجویز دی تھی ۔

ڈاکٹر محمد یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھاکہ پہنچ کر خوشی ہوئی ، طلباء نے بنگلہ دیش کو بچالیا، ہمیں انتشار سے بچنے کیلئے حکمت عملی کیساتھ چلنا ہوگا۔ ملکی ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر چلنا ہوگا۔ بنگلہ دیش اب بدل چکا ہے اور اس کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

Share it :
Translate »