اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

جنگ کے لئے محکمہ صحت کو تیار رہنا ہوگا، جرمن وزیر صحت

German Health Minister

جنگ کے لئے محکمہ صحت کو تیار رہنا ہوگا، جرمن وزیر صحت

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن وزیر صحت کارل لاؤٹرباخ نے کہا ہے کہ جرمنی کو اپنے محکمہ صحت کے نظام کو بہتر بنانا چاہیے تاکہ وہ بحرانی صورت حال جیسے کہ کسی نئی وبائی بیماری یا جنگ کیلئے تیار رہیں. سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاست دان نےشائع ہونے والے ایک انٹرویو میں اخبار نیو اوسنابرکر زیتونگ کو بتایا کہ اس موسم گرما میں پیش کی جانے والی اصلاحات کے لیے قانون سازی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو گی۔ اگرچہ حکمران اتحاد نے پہلے ہی کوویڈ ١٩ وبائی امراض کے بعد اصلاحات پر زور دیا ہے، وزیر صحت نے کہا کہ یوکرین کے تنازعے کے ساتھ، چیلنجز اور بھی اہم ہو گئے ہیں۔

لاؤٹرباخ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بحرانی صورت حال میں ہر ڈاکٹر، ہر ہسپتال، ہر ہیلتھ اتھارٹی کو معلوم ہونا چاہیے کہ کیا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں واضح ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے، مثال کے طور پر جرمنی کے کلینکوں میں زخمیوں کی ایک بڑی تعداد کیسے ابداتی طبی امداد دینی ہے. وزیر صحت نے کہا کہ ہسپتالوں کو آفات کے بارے میں اپنے ردعمل کی مشق کرنے کے لیے مشقیں بھی کرنی چاہئیں.

Share it :
Translate »