اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

چین کی بڑھتی ہوئی ترقی میں جہاز سازی کی صنعت کا اہم کردار

china shipping line

چین کی بڑھتی ہوئی ترقی میں جہاز سازی کی صنعت کا اہم کردار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کی جہاز سازی کی صنعت مسلسل 15 سالوں سے دنیا میں سرفہرست ہے. گزشتہ برس 2024 میں چین کی جہاز سازی کی صنعت کے سالانہ اعداد و شمار باضابطہ طور پر جاری کیے گئے ہیں ۔ چین کی جہاز سازی کی صنعت کے تین اہم اشارے لگاتار 15 سالوں تک دنیا میں پہلے نمبر پر رہے ہیں۔ 2024 میں عالمی سطح پر فراہم کیے جانے والے آدھے سے زیادہ جہاز چین میں بنائے گئے۔
چین کو عالمی مارکیٹ میں جہاز سازی کے نئے آرڈرز کا 74.1 فیصد ملا ہے اور سبز توانائی سے چلنے والے جہازوں کے لیے چین کے نئے آرڈرز 2021 کے بین الاقوامی مارکیٹ شیئر کے 31.5 فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 78.5 فیصد ہو گئے ہیں ۔
دنیا میں 18 مین اسٹریم جہازوں کی اقسام میں سے 14 اقسام کے نئے آرڈرز میں چین دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ نومبر 2024 تک ، چین کی جہاز سازی کی صنعت کے منافع کا مارجن 7.52 فیصد تک پہنچا اور مجموعی منافع 47.18 بلین یوآن ہے۔

Share it :
Translate »