ہومتازہ ترینمینسک معاہدہ اب ختم ہوچکا، روسی صدر

مینسک معاہدہ اب ختم ہوچکا، روسی صدر

مینسک معاہدہ اب ختم ہوچکا، روسی صدر

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ڈونیٹسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ (DPR اور LPR) کو تسلیم کرنے کے بعد مینسک معاہدے کی کوئی قدر و منزلت نہیں رہی. ماسکو میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےصدر کا کہنا تھا کہ مینسک امن معاہدے کو پورا کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں بچا۔ روسی صدارتی دفتر کے مطابق روسی صدر نے معاہدہ ختم ہونے کا ذمہ دار یوکرین کو ٹھہرایا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماسکو نے یوکرین کے ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاقوں میں دو الگ ہونے والی جمہوریہ کو تسلیم کیا ہے۔

روسی صدر نے یاد دلایا کہ کیف حکام نے کھلے عام کہا تھا کہ وہ مینسک معاہدوں پر عمل درآمد نہیں کریں گے اور ان حالات میں روس ڈون باس کے لوگوں کی نسل کشی کو مزید برداشت نہیں کر سکتا۔ اس لیے روس کو ڈانباس ریپبلک کو تسلیم کرنا پڑا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل