ہومانٹرنیشنلیوکرین کو بھاری ہتھیار بھیج رہے ہیں، نیدرلینڈز

یوکرین کو بھاری ہتھیار بھیج رہے ہیں، نیدرلینڈز

یوکرین کو بھاری ہتھیار بھیج رہے ہیں، نیدرلینڈز

ایمسٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک)
ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون کال کے بعد ٹویٹ کیا کہ نیدرلینڈز پہلے ہی یوکرین کو بکتر بند گاڑیاں بھیج رہا ہے اور اب اضافی بھاری ہتھیار بھیجنے پر غور کر رہا ہے. انہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر سے میں نے ڈچ وزیر دفاع Kajsa Ollongren کے ساتھ فون کال کے دوران اپنی حمایت کا یقین دلایا کیا کیونکہ روس نے ایک نئے سرے سے حملہ شروع کیا ہے۔ نیدرلینڈز یوکرین کو بکتر بند گاڑیوں سمیت بھاری سامان بھیجے گا۔ اتحادیوں کے ساتھ، ہم اضافی بھاری مواد کی فراہمی پر غور کر رہے ہیں۔

دوسی جانب نیدرلینڈز نے یوکرین کے شہر لیوف میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا۔ تاہم اس مرتبہ کم اسٹاف کے ساتھ سفارت خانہ بحال کیا گیا ہے۔ ڈچ وزارت خارجہ کے مطابق صورتحال مزید بہتر ہونے پر سفارت خانے کو لیوف سے کیف منتقل کیا جائے گا۔ کیف سے روسی افواج کے انخلا کے بعد سے کئی یورپی ملکوں نے اپنے سفارت خانے کیف منتقل کرنا شروع کردیے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل