روس میں پاکستان سفارتخانہ ماسکو کی جانب سے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

روس میں پاکستان سفارتخانہ ماسکو کی جانب سے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

ماسکو اشتیاق ہمدانی
روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان کا پاکستان سفارتخانہ ماسکو، روس میں آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. اس کھلی کچہری میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے روس میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس اور پاکستانی کمیونٹی کی شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا. اس دوران روس میں متعین پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بتایا کہ ماسکو میں پاکستانی سفارتخانہ اپنے شہریوں کے ان مخصوص حالات بھرپور تعاون مہیا کر رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ روس میں مقیم پاکستانیوں نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے. سفیر شفقت علی خان نے بتایا کہ روس میں موجود پاکستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم ہمارا اثاثہ ہیں۔ شفقت علی خان نے مزید کہا کہ پاسپورٹ اور پیمنٹ سے متعلقہ مسائل سے سفارتخانہ آگاہ ہے جس کے حل کیلیے بھی کو ششیں ہو رہی ہیں۔

Advertisement

پاکستان کے اعلی سفارت کار نے کہا کہ اس ضمن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھلی کچہری کے علاوہ بھی سفارتخانہ پاکستانیوں کے لیے ہر وقت کھلا ہے اور متعلقہ سیکشن رہنمائی کرتے رہتے ہیں ۔