اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی صدر کی کریملن میں عرب امارات کے صدر سے ملاقات

Russian President Vladimir Putin

روسی صدر کی کریملن میں عرب امارات کے صدر سے ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کریملن میں متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب محمد بن زید النہیان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور باضابطہ بات چیت کا آغاز کیا۔ یاد رہے متحدہ عرب امارات کے صدر روس کے سرکاری دورے کے آغاز سے ایک روز قبل گزشتہ روز ماسکو پہنچے تھے۔ صدر پوتن اور النہیان نے ماسکو کے قریب نوو اوگاریوو میں ایک غیر رسمی عشائیہ پر ملاقات کی، جہاں انہوں نے دیگر امور کے علاوہ، مشرق وسطیٰ کے بحران اور یوکرین کے تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کریملن پریس سروس نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ بات چیت میں دو طرفہ تعاون اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Share it :
Translate »